معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر سیاسی و عسکری قیادت سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، عاطف اکرام شیخ
معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر سیاسی و عسکری قیادت سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، عاطف اکرام شیخ

مزید خبریں
لاہور۔9مئی (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ،ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر ذکی اعجاز اور یو بی جی کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف،چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر،چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو،چیف آف دی نیول اسٹاف پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف،ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
معرکہ حق کے بعد پاکستان اور گرین پاسپورٹ کی جو عزت بنی ہے وہ پہلے کبھی نہیں دیکھی۔اللہ تعالی افواج پاکستان کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ذکی اعجاز اور ایس ایم تنویر نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک موروثی خون کی بیماری ہے جس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔
ایف پی سی سی آئی صحت اور فلاحی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور تمام صنعتوں،چیمبرز اور کارپوریٹ اداروں کو خون عطیہ کرنے کی مہمات،مریضوں کی معاونت اور آگاہی پروگرامز میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔انہوں نے میرج اسکریننگ اور عوامی آگاہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آگاہی ہی اس بیماری کے خلاف سب سے موثر ہتھیار ہے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ تھیلیسیمیا کی روک تھام کیلئے کزن میرج کو روکنا ہو گا،ہم متحد ہو کر اس بیماری کو ہرا سکتے ہیں۔








