مقامی صرافہ بازاروں میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3,300 روپے سستا ہو کر 5,01,562 روپے پر آ گیا، جو گزشتہ کاروباری روز 5,04,862 روپے تھا۔
مقامی صرافہ بازاروں میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):مقامی صرافہ بازاروں میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3,300 روپے سستا ہو کر 5,01,562 روپے پر آ گیا، جو گزشتہ کاروباری روز 5,04,862 روپے تھا۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2,829 روپے کی کمی سے 4,30,008 روپے ہو گئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2,593 روپے سستا ہو کر 3,94,188 روپے پر آ گیا، جو اس سے قبل 3,96,781 روپے تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 33 ڈالر سستا ہو کر 4,792 ڈالر پر آ گیا، جو پہلے 4,825 ڈالر تھا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا۔ فی تولہ چاندی 70 روپے کمی کے بعد 8,444 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 60 روپے سستی ہو کر 7,239 روپے پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.70 ڈالر کمی کے بعد 79.60 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی، جو اس سے قبل 80.30 ڈالر تھی۔








