اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادر اور ثابت قدم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جنہوں نے ظلم و جبر سے آزادی اور اپنے حق خودارادیت کیلئے سات دہائیوں سے جاری جدوجہد میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، 5 اگست کی بھارتی غیر قانونی کارروائیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستانی …
مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادر اور ثابت قدم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جنہوں نے اپنے حق خودارادیت کیلئے سات دہائیوں سے جاری جدوجہد میں بے مثال قربانیاں دیں،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادر اور ثابت قدم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جنہوں نے ظلم و جبر سے آزادی اور اپنے حق خودارادیت کیلئے سات دہائیوں سے جاری جدوجہد میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، 5 اگست کی بھارتی غیر قانونی کارروائیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستانی عوام کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت بخشی ہے،پاکستان ہر فورم پر جموں و کشمیر کا مسئلہ اٹھاتا رہے گا، حکومت اور پاکستانی عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادی ملنے تک کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کیا۔انھوں نے کہا کہ یہ سخت مشکلات و خوف کے خلاف ہمت اور ظلم کے خلاف امید کی جنگ رہی ہے لیکن ان عوامل کے ذریعے کشمیری عوام ہمیشہ کی طرح مستقل بے رحمی کا شکار رہے اور فخر ہے کہ بھارت ان کو مسخر کرنے میں ناکام رہا۔ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو اپنی غیر قانونی اور یکطرفہ کارروائیوں کے ذریعے بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی براہ راست خلاف ورزی اور کشمیریوں کو مزید بربریت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارتی بربریت اور ظلم کو دنیا نے مسترد کر دیا اور اب اس کی جمہوریت بین الاقوامی برادری کے سامنے ننگی ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر جموں و کشمیر کا مسئلہ اٹھاتا رہے گا، 5 اگست کی بھارتی غیر قانونی کارروائیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت بخشی ہے، حکومت اور پاکستانی عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔








