مقبوضہ کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے، مسئلہ کشمیر پر پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتا ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کی پی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، مسئلہ کشمیر پر پوری قوم اور سیاسی جماعتیں پوری طرح سے متحد ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ علاقے کے مسئلے کا پر امن حل چاہتا ہے۔ بدھ کو یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے پی …

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، مسئلہ کشمیر پر پوری قوم اور سیاسی جماعتیں پوری طرح سے متحد ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ علاقے کے مسئلے کا پر امن حل چاہتا ہے۔ بدھ کو یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے پی ٹی وی پروگرام گریٹ ڈیبیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ بھارت کئی دہائیوں سے بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم و بربریت کر رہا ہے، مقبوضہ وادی کو گزشتہ چھ ماہ سے مسلسل لاک ڈاو¿ن کا سامنا ہے لیکن عالمی برادری وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس نہیں لے رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ دو جوہری ممالک کے مابین دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ سید فخر امام نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ کے ذریعے کشمیریوں کی شناخت کو ختم کرنا چاہتا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو یہ جان لینا چاہیے کہ بھارت کشمیر میں دہشت گردی میں ملوث ہے، اب تک ایک لاکھ لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ہزاروں خواتین کی بے حرمتی کی گئی اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ ہتھکنڈے اپنائے لیکن وہ انہیں دبانے میں ناکام رہا، کشمیریوں کا بھارتی مظالم کے خلاف عزم دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور کوئی بھی کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت اور آزادی کے حصول کے لئے جدوجہد کو نہیں روک سکتا۔ سید فخر امام نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے بھائیوں کو سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد فراہم کرتا رہے گا، پاکستان نے طویل عرصے سے بھارتی جیلوں میں قید کشمیری رہنماو¿ں کی حالت زار کے بارے میں قومی اسمبلی فورم کے ذریعے عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے۔

مزید خبریں