ملتان،آم کے باعبانوں کے لئے مینگو پروٹیکشن بیگز کے استعمال بارے تربیتی سیمینار 6 مئی کو ہوگا
ملتان،آم کے باعبانوں کے لئے مینگو پروٹیکشن بیگز کے استعمال بارے تربیتی سیمینار 6 مئی کو ہوگا

مزید خبریں
ملتان۔ 04 مئی (اے پی پی):پاکستان ہار ٹیکلچر ڈولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی پاکستانی آم کو یورپ کی مارکیٹ تک رسائی اور ایکسپو رٹ کوالٹی آم کی تیاری کے سلسلے میں باغبانوں کو رواں سال ڈیڑھ لاکھ مینگو پروٹیکشن بیگ مفت فراہم کر ے گی۔
اس سلسلے میں پاکستان ہارٹیکلچر اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے زیر اہتمام باغبانوں کو مینگو پروٹیکشن بیگز کے استعمال بارے تربیتی سیمینار 6 مئی کو دن 10بجے قاسم بیلہ ملتان میں منعقد کیا جائے گا ۔
مینگو پروٹیکشن بیگ کے استعمال سے آم کی فصل فروٹ فلائی اور دیگر نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رہتی ہے اور سپرے کے کم سے کم استعمال کی وجہ سے آم ایکسپورٹ کوالٹی مارکیٹس میں اپنی جگہ بنا پاتا ہے ،جس سے آ م کے باغبانوں کی آمدن میں بھی دو گنا اضافہ ہو سکے گا ۔
مینگو پرو ٹیکشن بیگ کے استعمال کی ٹریننگ سے قبل ٹریڈ ڈو یلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ملتان دفتر میں باغبانوں میں مینگو پروٹیکشن بیگز مفت تقسیم کیے جائیں گے۔








