ملتان۔ 24 نومبر (اے پی پی):محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ملتان میں گزشتہ روز 20 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ رواں سال ڈینگی کے کل 1321 مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 140 مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 182مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔
رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 13 ہزار پانچ سو 48 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ڈینگی سے بچنے کےلئے شہری اپنے ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ ڈینگی بخار کے علاج ،معلومات یا کسی بھی قسم کی شکایات کےلئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔