ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 16 ستمبر کو ہوں گے

ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 16 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، انتخابات کو شفاف، غیر جانبدار، منظم اور پُرامن انداز میں مکمل کرنے کے لیے سکیورٹی، نگرانی اور دیگر انتظامات کیے جا رہے ہیں

ملتان۔ 13 ستمبر (اے پی پی):ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 16 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، انتخابات کو شفاف، غیر جانبدار، منظم اور پُرامن انداز میں مکمل کرنے کے لیے سکیورٹی، نگرانی اور دیگر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولنگ کے مقام پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی سمیت ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کیا جائے گا، جبکہ غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ ووٹرز اور امیدواروں کو پولنگ ایریا میں موبائل فون، کیمرہ یا ایسی کوئی چیز لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی جس سے ووٹ کی رازداری متاثر ہو۔ولنگ کے روز داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سمیت تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ انتخابی عمل میں ووٹ کی رازداری کو بنیادی اہمیت حاصل ہوگی اور بیلٹ پیپر کی تصویر بنانے یا ووٹنگ کی رازداری متاثر کرنے والے کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں ہوگی۔انتظامات کا مقصد تمام امیدواروں اور ووٹرز کو یکساں، محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ 16 ستمبر کو انتخابات کا عمل مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق شفاف انداز میں مکمل کیا جا سکے۔