ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے25 برس بیت گئے

لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):دنیائے موسیقی کی ملکہ اور نامور گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے25 برس بیت گئے۔ملکہ ترنم کے نام سے پہچانی جانے والی میڈم نور جہاں21 ستمبر 1926 کو قصور کے موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں اور اپنے فلمی کیریئر کا آغاز نو سال کی عمر سے کیا اور جلد ہی ایک جانی پہچانی چائلڈ سٹار بن گئیں۔ گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے …

لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):دنیائے موسیقی کی ملکہ اور نامور گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے25 برس بیت گئے۔ملکہ ترنم کے نام سے پہچانی جانے والی میڈم نور جہاں21 ستمبر 1926 کو قصور کے موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں اور اپنے فلمی کیریئر کا آغاز نو سال کی عمر سے کیا اور جلد ہی ایک جانی پہچانی چائلڈ سٹار بن گئیں۔

گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران ہزاروں گیت گائے اور 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے،جو ہماری قومی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔

نور جہاں کے گائے جانے والے گیتوں اور غزلوں نے ہمیشہ اہل ذوق کی پذیرائی حاصل کی،حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز بھی عطا کیا۔ملکہ ترنم نور جہاں23 دسمبر 2000 کو علالت کے بعد انتقال کر گئیں لیکن ان کے گیتوں کی آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

مزید خبریں