اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ درآمدات اورتجارتی خسارہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملکی برآمدات کاحجم 22.73ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 24.71ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8فیصدکم ہے،مارچ میں پاکستان کابرآمدی بل 2.264ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری کے 2.276ارب ڈالرکے مقابلہ میں ایک فیصد اورگزشتہ سال مارچ کے …
ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی، درآمدات اورتجارتی خسارہ میں اضافہ
اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ درآمدات اورتجارتی خسارہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملکی برآمدات کاحجم 22.73ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 24.71ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8فیصدکم ہے،مارچ میں پاکستان کابرآمدی بل 2.264ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری کے 2.276ارب ڈالرکے مقابلہ میں ایک فیصد اورگزشتہ سال مارچ کے 2.645ارب ڈالرکے مقابلہ میں 14.4فیصدکم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ(جولائی تامارچ 2026)کے دوران پاکستان کی درآمدات کاحجم 50.53ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 47.38ارب ڈالرکے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے،مارچ میں پاکستان کادرآمدی بل 4.995ارب ڈالررہا جوفروری کے 5.290ارب ڈالرکے مقابلہ میں چھ فیصدکم اورگزشتہ سال مارچ کے 5.278ارب ڈالرکے مقابلہ میں 5.4فیصدکم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں پاکستان کامجموعی تجارتی خسارہ 27.80ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 22.67ارب ڈالرکے مقابلہ میں 23فیصدزیادہ ہے،مارچ میں ملک کاتجارتی خسارہ 2.731ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری کے 3.013ارب ڈالرکے مقابلہ میں 9فیصدکم اورگزشتہ سال مارچ کے 2.633ارب ڈالرکے مقابلہ میں 4فیصدزیادہ ہے۔









