ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 7.3 فیصد کی کمی ، درآمدات میں 8.1 فیصد اور تجارتی خسارے میں 25 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 7.3 فیصد کی کمی ، درآمدات میں 8.1 فیصد اور تجارتی خسارے میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملکی برآمدات کا حجم 20.46 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت …

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 7.3 فیصد کی کمی ، درآمدات میں 8.1 فیصد اور تجارتی خسارے میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملکی برآمدات کا حجم 20.46 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 22.073 ارب ڈالر کے مقابلے میں 7.3 فیصد کم ہے۔

فروری میں ملکی برآمدات کا حجم 2.272 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جنوری کے 3.055 ارب ڈالر کے مقابلے میں 25.6 فیصد اور گزشتہ سال فروری کے 2.490 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8.8 فیصد کم ہے۔ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پاکستان کا درآمدی بل 45.50 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے 42.11 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8.1 فیصد زیاد ہ ہے۔

فروری میں پاکستان کا درآمدی بل 5.25 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جنوری کے 5.80 ارب ڈالر کے مقابلے میں 9.5 فیصد اور فروری کے 5.33 ارب ڈالر کے مقابلے میں 1.6 فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پاکستان کے تجارتی خسارے کا حجم 25.042 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کے تجارتی خسارے کا حجم 20.037 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فروری میں تجارتی خسارے کا حجم 2.981 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جنوری کے 2.750 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8.4 فیصد اور گزشتہ سال فروری کے 2.849 ارب ڈالر کے مقابلے میں 4.6 فیصد زیادہ ہے۔