ملک کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ملکی برآمدات میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ، جولائی میں برآمدات 2.961 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):ملک کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں ملکی برآمدات 10.39 فیصد اضافے کے ساتھ 2.961 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں۔پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر بھی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا اور جون 2026 کی 2.242 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں جولائی میں 32.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جولائی 2026 میں برآمد کی جانے والی اہم اشیا میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات ایک ارب 814.07 ملین ڈالر، غذائی مصنوعات کی برآمدات 437.078 ملین ڈالر، پٹرولیم گروپ اور کوئلہ 80.539 ملین ڈالر اور دیگر مصنوعات کی برآمدات 387.54 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں ۔دوسری جانب جولائی 2026 کے دوران پاکستان کی درآمدات 6 ارب 939 ملین ڈالر رہیں جو جون 2026 کی 6 ارب 898 ملین ڈالر کے مقابلے میں 0.60 فیصد زیادہ اور جولائی 2025 کی 5.837 ارب ڈالر کے مقابلے میں 18.89 فیصد زیادہ ہیں۔جولائی 2026 میں درآمد کی جانے والی اہم اشیا میں غذائی مصنوعات کی درآمدات 805.48 ملین ڈالر، مشنری گروپ کی درآمدات ایک ارب 310.93 ملین ڈالر، ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات 422.30 ملین ڈالر، پٹرولیم گروپ کی درآمدات ایک ارب 276.73 ملین ڈالر، ٹیکسٹائل درآمدات 682.206 ملین ڈالر، زرعی اور دیگر کیمیکل کی درآمدات ایک ارب 98.42 ملین ڈالر ، میٹل گروپ کی درآمدات 733.23 ملین ڈالر اور دیگر درآمدات 490.68 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔








