ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوںپرکمی جبکہ درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات میں اضافہ

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوںپرکمی جبکہ درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 501.70ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.58فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں …

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوںپرکمی جبکہ درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 501.70ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.58فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے مجموعی اخراجات کاحجم 564.90ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

جنوری میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 61.26ملین ڈالرریا جودسمبرمیں بھی 61.26ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 58.55ملین ڈالرتھا،

مالی سال 2025میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 856.58ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنش کے اخراجات کامجموعی حجم 1.120ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.03فیصدزیادہ ہے

،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنش کے اخراجات کا حجم 1.047ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،جنوری میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس پر 167.62ملین ڈالرکے اخراجات آئے جودسمبرمیں 171.89ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 155.83ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے ضمن میں 1.807ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔