ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1214 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 22.58 ارب ڈالر ہوگئے
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1214 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 22.58 ارب ڈالر ہوگئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1214 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 22.58 ارب ڈالر ہوگئے ۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 17.07 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.50 ارب ڈالر ہوگئے ۔
15 مئی 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران آئی ایم ایف کی فنڈ میں توسیعی سہولت (ای ایف ایف) اور ریزیلینس اینڈ سیٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت موصولہ رقوم؛ اور پانڈا بانڈز کے اجرا ءسے ملنے والی رقوم کے سبب اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر1214 ملین بڑھ کر 17081.0 ملین ڈالر تک پہنچ گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیرونی قرضوں کی بھی واپسی کی گئی۔








