اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 21.25 ارب ڈالر ہوگئے ۔سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 16 جنوری 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ کے ذخائر 16.08 ارب ڈالر،کمرشل بینکوں کی تحویل میں زر مبادلہ کے ذخائر 5.17 ارب ڈالر تھے ۔ زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21.25 ارب …
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 21.25 ارب ڈالر ہوگئے ، سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 21.25 ارب ڈالر ہوگئے ۔سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 16 جنوری 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ کے ذخائر 16.08 ارب ڈالر،کمرشل بینکوں کی تحویل میں زر مبادلہ کے ذخائر 5.17 ارب ڈالر تھے ۔ زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21.25 ارب ڈالر ہوگئے ۔16 جنوری 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ملین ڈالر کے اضافے سے 16,087.7 ملین ڈالر ہو گئے۔








