ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ملین ڈالر اضافے کے بعد 20.62 ارب ڈالر ہوگئے ، سٹیٹ بینک

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مجموعی طور پر 18 ملین ڈالر اضافے کے بعد 20.62 ارب ڈالر ہوگئے ۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 17 اپریل 2026ء کو زرمبادلہ کے ذخائر 20.62 ارب ڈالر تھے

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مجموعی طور پر 18 ملین ڈالر اضافے کے بعد 20.62 ارب ڈالر ہوگئے ۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 17 اپریل 2026ء کو زرمبادلہ کے ذخائر 20.62 ارب ڈالر تھے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس15.09 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.53 ارب ڈالر تھے۔17 اپریل 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 18 ملین ڈالر کے اضافے سے 15.09 ارب ڈالر ہو گئے۔