سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 12 جون 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ امریکی ڈالر ریکارڈ کیے گئے
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22.74 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 12 جون 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ امریکی ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 22 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 7 لاکھ ڈالر رہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق زیر جائزہ ہفتے کے دوران اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 17 ارب 22 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔








