سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی سے بڑھ کر کوئی معاملہ نہیں، ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، سید نیئرحسین بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی سے بڑھ کر کوئی معاملہ نہیں، ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔جمعرات کو پیپلز میڈیا سیل سے جاری بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہا کہ ٹی ٹی اے اور ٹی ٹی پی کی زبان بولنے والوں سے مذاکرات ممکن نہیں۔دہشت گردی کی زبان ترک کی جائے تو مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسپانسرڈ مذاکراتی ٹیم کی اسپیکر سے ملاقات ہوئی ۔بے اختیار مذاکراتی ٹیم کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہی مسترد کر دیا۔انتشار، خلفشار اور تقسیم کا نقصان پاکستان اور عوام کو ہو رہا ہے۔سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے باشعور عوام نے تخریبی سیاست مسترد کر دی ہے۔لانگ مارچ میں عوامی مسائل غائب ہیں،مہنگائی اور بے روزگاری پر خاموشی کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ چالیس لاکھ دعویداران کے باوجود چالیس ہزار افراد بھی جمع نہ ہو سکے۔خیبرپختونخوا میں دہشت گردی عروج پر ہے لیکن صوبائی حکومت کی ترجیح سیاسی رہنما کی رہائی و علاج ہے۔نیئر بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء حکومتی امور سے لاتعلق ہیں۔دہشت گردی سے شہری مر رہے ہیں، ذاتی مفادات نہیں امن کی فکر ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن خیبرپختونخوا میں مینڈیٹ چھینے جانے کی بات کرتے رہے ہیں۔خیبرپختونخوا میں اپوزیشن لیڈر جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ہے۔ نیئر بخاری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے صدر مملکت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اوروزیراعظم محمد شہباز شریف سے عزت و احترام کے تعلقات ہیں۔






