اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):ملک بھرمیں 20کلوگرام آٹے کے نرخوں میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر4.54فیصدکی کمی ہوئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2026کے دوران ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت2225.35روپے ریکارڈکی گئی جوفروری کے مقابلہ میں 4.54فیصدکم ہے،فروری میں ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت2331.17روپے اورگزشتہ سال مارچ میں 1758.84روپے ریکارڈکی گئی تھی،رپورٹ کے مطابق مارچ میں اسلام …
ملک بھرمیں 20کلو آٹے کے نرخوںمیں مارچ کے دوران 4.54فیصد کمی
اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):ملک بھرمیں 20کلوگرام آٹے کے نرخوں میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر4.54فیصدکی کمی ہوئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2026کے دوران ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت2225.35روپے ریکارڈکی گئی جوفروری کے مقابلہ میں 4.54فیصدکم ہے،فروری میں ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت2331.17روپے اورگزشتہ سال مارچ میں 1758.84روپے ریکارڈکی گئی تھی،رپورٹ کے مطابق مارچ میں اسلام آبادمیں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت2681.79روپے،راولپنڈی 2176.23روپے،گوجرانوالہ 1955.75روپے،سیالکوٹ1960.14روپے،لاہور1810روپے،
فیصلآباد1810روپے،سرگودھا1810روپے،ملتان1846.64روپے،بہاولپور2430.98روپے,کراچی 2356.06روپے،حیدرآباد2447.15روپے،سکھر2212.88روپے،لاڑکانہ2220.76روپے،پشاور2648.04روپے،بنوں 2641.36روپے،کوئٹہ 2706.22روپے اورخضدارمیں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت 2520.05روپے ریکارڈکی گئی۔









