ملک بھر میں جدید ہائی ٹیک گودام قائم کیے جائیں، سیف الرحمن

وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمن نے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور فصلوں کی کٹائی کے بعد ہونے والے اربوں روپے کے نقصانات سے بچنے کے لیے ملک بھر میں جدید ہائی ٹیک سائلوز (گوداموں) کے قیام پر زور دیا ہے۔ اتوار کو یہاں کاشتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان ناقص ذخیرہ، غیر معیاری ہینڈلنگ اور …

لاہور۔2اگست (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمن نے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور فصلوں کی کٹائی کے بعد ہونے والے اربوں روپے کے نقصانات سے بچنے کے لیے ملک بھر میں جدید ہائی ٹیک سائلوز (گوداموں) کے قیام پر زور دیا ہے۔ اتوار کو یہاں کاشتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان ناقص ذخیرہ، غیر معیاری ہینڈلنگ اور فرسودہ طریقوں کے باعث قیمتی زرعی اجناس کے ضیاع کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید گندم، چاول، مکئی اور دیگر اجناس کو محفوظ رکھنے کے لیے درجہ حرارت اور نمی پر کنٹرول، خودکار نگرانی اور جدید فیومیگیشن نظام سے لیس سائلوز وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ سیف الرحمن نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ جدید ذخیرہ گاہوں کے قیام کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جامع حکمت عملی اختیار کی جائے،

جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو بھی اس شعبے میں طویل المدتی اور آسان قرضے فراہم کرنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کے بعد ہونے والے نقصانات میں کمی سے غذائی تحفظ مضبوط ہوگا، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور زرعی سپلائی چین مزید مستحکم ہو سکے گی۔