اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مہم کے دوران 3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جا رہی ہے، ملک بھر کے 90 ہائی رسک اضلاع میں رواں ہفتے 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو …
ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مہم کے دوران 3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جا رہی ہے، ملک بھر کے 90 ہائی رسک اضلاع میں رواں ہفتے 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
ویکسین سرکاری صحت کے مراکز، سکولوں، مدارس اور عارضی ویکسی نیشن مراکز پر فراہم کی جائے گی۔حکام نے والدین سے اپیل ہے کہ وہ ہر پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں۔پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔
بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔قومی ویکسی نیشن مہم 29 نومبر تک جاری رہے گی۔سال 2025 کی آخری قومی انسداد پولیو مہم کا انعقاد 15 تا 21 دسمبر کیا جائے گا۔








