ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,600 روپے کی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,600 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 21 ہزار 8 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 21 ہزار 8 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,600 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 21 ہزار 8 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 21 ہزار 8 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,086 روپے اضافے کے بعد 364,742 روپے سے کم ہو کر 361,656 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 334,358 روپے سے کم ہو کر 331,530 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 126 روپے کمی کے بعد 6,029 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 108 روپے کمی کے بعد 5,168 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,030 ڈالر سے کم ہو کر 3,994 ڈالر ہو گئی۔