ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ہفتے کے روز کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے کا ہوگیاجبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 862 روپے تھی۔
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ہفتے کے روز کمی ریکارڈ کی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ہفتے کے روز کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے کا ہوگیاجبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 862 روپے تھی۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 515 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 472 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 304 روپے میں فروخت ہوا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 539 ڈالر ریکارڈ کی گئی جو اس سے قبل 4 ہزار 545 ڈالر تھی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی۔ فی تولہ چاندی 159 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 73 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 136 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 921 روپے ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 1.59 ڈالر کمی سے 75.89 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔








