ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,100 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 91 ہزار 4 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1100 روپے اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,100 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 91 ہزار 4 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 91 ہزار 4 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 943 روپے اضافے کے بعد 420,406 روپے سے بڑھ کر 421,349 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 485,386 روپے سے بڑھ کر 386,250 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی سے 7,744 اور دس گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 6,639 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,676 ڈالر سے بڑھ کر 4,687 ڈالر ہو گئی۔









