ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 11,100 روپے اضافہ ریکارڈ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 11,100 روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 11,100 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 88 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 11,100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 88 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 9,517 روپے اضافے کے بعد 409,689 روپے سے بڑھ کر 419,206 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 375,561 روپے سے بڑھ کر 384,286 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 223 روپے اضافے کے بعد 8,072 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 191 روپے اضافے کے بعد 6,920 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,555 ڈالر سے بڑھ کر 4,666 ڈالر ہو گئی۔








