ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 12,700 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 12ہزار700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 6 ہزار 362روپے کا ہوگیا ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 12,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 6 ہزار 3 62روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت …

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 12ہزار700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 6 ہزار 362روپے کا ہوگیا ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 12,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 6 ہزار 3 62روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 10,888 روپے اضافے کے بعد 423,235 روپے سے بڑھ کر 434,123 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 387,979 روپے سے بڑھ کر 397,960 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 64 روپے اضافے کے بعد 9,933 اور دس گرام چاندی کی قیمت 54 روپے اضافے کے بعد 8,515 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,713 ڈالر سے بڑھ کر 4,840 ڈالر ہو گئی ہے۔