ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 13,300 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 13,300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 63 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہو گیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 13،300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 63 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے …

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 13,300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 63 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہو گیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 13،300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 63 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے،

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 11،402 روپے اضافے کے بعد 472,018 روپے سے بڑھ کر 483,420 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 432,689 روپے سے بڑھ کر 443,151 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 188 روپے اضافے کے بعد 10,050 اور دس گرام چاندی کی قیمت 161 روپے اضافے کے بعد 8,616 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5,278 ڈالر سے بڑھ کر 5,411 ڈالر ہو گئی۔