ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,400 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,200 روپے کمی کے بعد 371,944 روپے سے کم ہو کر 370,744 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 340,961 روپے سے کم ہو کر 339,861 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 11 روپے اضافے کے بعد 6,432 اور دس گرام چاندی کی قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 5,514 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,113 ڈالر سے کم ہو کر 4,100 ڈالر ہو گئی۔








