ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 95 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 95 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 95 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 95 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,371 روپے کمی کے بعد 426,064 روپے سے کم ہو کر 424,693 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 390,572 روپے سے کم ہو کر 389,316 روپے ہوگئی۔آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 130 روپے کمی سے 7,934 اور دس گرام چاندی کی قیمت 111 روپے کمی کے بعد 6,802 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,746 ڈالر سے کم ہو کر 4,730 ڈالر ہو گئی۔