ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,700 روپے اضافہ ریکارڈ

"ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے کا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں یہ اضافہ پیر کو ریکارڈ کیا گیا۔”

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار436 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار436روپے کا ہوگیا ہے۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,457 روپے اضافے کے بعد 366,572 روپے سے بڑھ کر 367,314 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 335,381 روپے سے بڑھ کر 336،716 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 54 روپے اضافے کے بعد 6,291 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 46 روپے اضافے کے بعد 5,393 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,043 ڈالر سے بڑھ کر 4,060 ڈالر ہو گئی۔