ملک بھر میں سونے کی قیمت 2,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 61 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,000 روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 2,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 61 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 61 ہزار 9 سے 36 روپے کا ہوگیا ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,715 روپے اضافے کے بعد 394,320 روپے سے بڑھ کر 396,035 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 361,470 روپے سے بڑھ کر 363,045 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 80 روپے اضافے کے بعد 7,029 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 69 روپے اضافے کے بعد 6,026 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,375 ڈالر سے بڑھ کر 4,395 ڈالر ہو گئی۔







