ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3094 روپے کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,094 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 52 ہزار 2 سو 33 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,094 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 52 ہزار 2 سو 33 روپے کا ہوگیا ہے

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,094 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 52 ہزار 2 سو 33 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,094 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 52 ہزار 2 سو 33 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,785 روپے کمی کے بعد 389,692 روپے سے کم ہو کر 386,907 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 357,443 روپے سے کم ہو کر 354,919 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 94 روپے کمی کے بعد 7,173 اور دس گرام چاندی کی قیمت 86 روپے کمی کے بعد 6,116 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,328 ڈالر سے کم ہو کر 4,298 ڈالر ہو گئی۔