اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 33 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 33 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 33 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 33 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,915 روپے کمی کے بعد 460,529 روپے سے کم ہو کر 457,614 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 422,166 روپے سے کم کر 419,494 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 104 روپے اضافے کے بعد 8,914 اور دس گرام چاندی کی قیمت 89 روپے اضافے کے بعد 7,642 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5,144 ڈالر سے کم ہو کر 5,110 ڈالر ہو گئی۔








