ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 60 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 60 ہزار 4 سے 36 روپے کا ہوگیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 60 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 60 ہزار 4 سے 36 روپے کا ہوگیا ہے۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,001 روپے کمی کے بعد 397,149 روپے سے کم ہو کر 394,749 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 364,617 روپے سے کم ہو کر 361,866 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 175 روپے کمی کے بعد 6,936 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 150 روپے کمی کے بعد 5,946 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,415 ڈالر سے کم ہو کر 4,380 ڈالر ہو گئی۔








