ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 43 ہزار 2 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 43 ہزار 2 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی …

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 43 ہزار 2 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 43 ہزار 2 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,172 روپے اضافے کے بعد 462,587 روپے سے بڑھ کر 465,759 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 424,053 روپے سے بڑھ کر 426,961 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 9,354 اور 8,019 روپے پر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5,168 ڈالر سے بڑھ کر 5,205 ڈالر ہو گئی۔