ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,800 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 7 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 7 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 7 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,258 روپے کمی کے بعد 371,687 روپے سے کم ہو کر 368,429 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 340,725 روپے سے کم ہو کر 337,738 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 123 روپے کمی کے بعد 6,339 اور دس گرام چاندی کی قیمت 106 روپے کمی کے بعد 5,434 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,111 ڈالر سے کم ہو کر 4,073 ڈالر ہو گئی۔