ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,100 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,100 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 8 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,100 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 8 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,100 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 8 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,100 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 8 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,515 روپے کمی کے بعد 367,743 روپے سے کم ہو کر 364,228 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 337,110 روپے سے کم ہو کر 333,887 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 25 روپے اضافے کے بعد 6,349 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 22 روپے اضافے کے بعد 5,443 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,065 ڈالر سے کم کر 4,024 ڈالر ہو گئی۔

 

مزید خبریں