ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,200 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 63 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 63 ہزار 9 سے 36 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 63 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 63 ہزار 9 سے 36 روپے کا ہوگیا ہے۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,601 روپے اضافے کے بعد 394,149 روپے سے بڑھ کر 397,149 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 361,316 روپے سے بڑھ کر 364,617 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 146 روپے اضافے کے بعد 7,111 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 125 روپے اضافے کے بعد 6,095 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,373 ڈالر سے بڑھ کر 4,415 ڈالر ہو گئی۔