ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ،فی تولہ4 لاکھ 77 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ 24 قیراط سونے کے …

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3,943 روپے اضافے کے بعد 405,660 روپے سے بڑھ کر 409,603 روپے ہوگئی ۔ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 371,858 روپے سے بڑھ کر 375,483 روپے ہوگئی۔