ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت 4,600 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 76 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4,600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 76 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 4,600 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 76 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4,600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 76 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,944 روپے اضافے کے بعد 404,459 روپے سے بڑھ کر 408,403 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 370,767 روپے سے بڑھ کر 374,383 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 94 روپے اضافے کے بعد 8,153 اور دس گرام چاندی کی قیمت 80 روپے اضافے کے بعد 6,989 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,494 ڈالر سے بڑھ کر 4,540 ڈالر ہو گئی۔