ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 8 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 8 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 8 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 8 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,944 روپے اضافے کے بعد 368,000 روپے سے بڑھ کر 371,3944 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 337,346 روپے سے بڑھ کر 340,961 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 7 روپے اضافے کے بعد 6,403 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 5,489 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,068 ڈالر سے بڑھ کر 4,114 ڈالر ہو گئی۔








