ملک بھر میں سونے کی قیمت 5,200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 1 سے 36 روپے کا ہوگیا ہے ۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,200 روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 5,200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 1 سے 36 روپے کا ہوگیا ہے ۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,458 روپے اضافے کے بعد 404,609 روپے سے بڑھ کر 409,067 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 370,905 روپے سے بڑھ کر 374,991 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیاکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 209 روپے اضافے کے بعد 7,379 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 180 روپے اضافے کے بعد 6,326 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,495 ڈالر سے بڑھ کر 4,547 ڈالر ہو گئی۔








