اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 40 ہزار 5 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 40 ہزار 5 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 40 ہزار 5 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 40 ہزار 5 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 600 روپے کمی کے بعد 464,044 روپے سے کم ہو کر 463,444 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 425,389 روپے سے کم ہو کر 424,839 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 350 روپے کمی کے بعد 9,204 اور دس گرام چاندی کی قیمت 301 روپے کمی کے بعد 7,890 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5,185 ڈالر سے کم ہو کر 5,178 ڈالر ہو گئی۔








