ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت 800 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار336 روپے کا ہوگیا ۔

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 800 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار336 روپے کا ہوگیا ۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 685 روپے اضافے کے بعد 391,406 روپے سے بڑھ کر 392,091 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 358,801 روپے سے بڑھ کر 359,429 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 77 روپے اضافے کے بعد 6,903 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 66 روپے اضافے کے بعد 5,918 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,341 ڈالر سے بڑھ کر 4,349 ڈالر ہو گئی۔