اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 5 ہزار 5 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 5 ہزار 5 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 5 ہزار 5 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 5 ہزار 5 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 686 روپے کمی کے بعد 434,123 روپے سے کم ہو کر 433,437 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 397,960 روپے سے کم ہو کر 397,331 روپے ہوگئی،
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا۔فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کمی کے بعد 9,903 اور دس گرام چاندی کی قیمت 25 روپے کمی کے بعد 8,490 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,713 ڈالر سے کم ہو کر 4,840 ڈالر ہو گئی۔








