ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 9,100 روپے اضافہ ،فی تولہ 5 لاکھ 14 ہزار 662 کا ہوگیا

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 9,100 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 9,100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی …

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 9,100 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 9,100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے کا ہوگیا ہے۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 7,802 روپے اضافے کے بعد 433,437 روپے سے بڑھ کر 441,239 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 397,331 روپے سے بڑھ کر 404,483 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 372 روپے اضافے کے بعد 10,275 اور دس گرام چاندی کی قیمت 319 روپے اضافے کے بعد 8,809 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,840 ڈالر سے بڑھ کر 4,923 ڈالر ہو گئی۔