ملک بھر میں سونے کی قیمت میں1,800 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت 1,800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1,800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,544 روپے کمی …

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 1,800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1,800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,544 روپے کمی کے بعد 390,720 روپے سے کم ہو کر 389,176 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 358,173 روپے سے کم ہو کر 356757 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کمی کے بعد 7,008 اور دس گرام چاندی کی قیمت 25 روپے کمی کے بعد 6,008 روپے ہو گئی ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,332 ڈالر سے کم ہو کر 4,314 ڈالر ہو گئی۔

مزید خبریں