ملک بھر میں سونے کی قیمت 2,400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 63 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 63 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں2,400 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 2,400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 63 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 63 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,058 روپے کمی کے بعد 399,122 روپے سے کم ہو کر 397,064 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 365,875 روپے سے کم ہو کر 363,988 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت کی قیمت 39 روپے کمی کے بعد 7,059 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 34 روپے کمی کے بعد 6,051 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,430 ڈالر سے کم ہو کر 4,406 ڈالر ہو گئی۔







