ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,100 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,100 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں3,100 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,100 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,100 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,658 روپے کمی کے بعد 375,116 روپے سے کم ہو کر 372,458 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 343,868 روپے سے کم ہو کر 341,432 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کمی کے بعد 6,488 اور دس گرام چاندی کی قیمت 86 روپے کمی کے بعد 5,562 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,150 ڈالر سے کم ہو کر 4,119 ڈالر ہو گئی۔







