ملک بھر میں سونے کی قیمت 3,800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3,800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں3,800 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 3,800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3,800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,257 روپے کمی کے بعد 392,006 روپے سے کم ہو کر 388,749 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 359,351 روپے سے کم ہو کر 356,364 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 73 روپے کمی کے بعد 6,869 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 62 روپے کمی کے بعد 5,889 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,347 ڈالر سے کم ہو کر 4,309 ڈالر ہو گئی۔







