ملک بھر میں سونے کی قیمت 4,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 384,375 روپے سے بڑھ کر 388,404 روپے ہوگئی …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں4,700 روپے اضافہ ، فی تولہ 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے کا ہو گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 4,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 384,375 روپے سے بڑھ کر 388,404 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 352,355 روپے سے بڑھ کر 356,050 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 126 روپے اضافے کے بعد 6,963 اور دس گرام چاندی کی قیمت 108 روپے اضافے کے بعد 5,969 روپے ہو گئی ۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,258 ڈالر سے بڑھ کر 4,305 ڈالر ہو گئی۔








